فوج کی واپسی کے بعد طالبان افغانستان  پر قبضہ کرسکتے ہیں، امریکی خفیہ ایجنسی

   فوج کی واپسی کے بعد طالبان افغانستان  پر قبضہ کرسکتے ہیں، امریکی خفیہ ...

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی خفیہ ادارے نے بائیڈن انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے دو سے تین سالوں کے دوران طالبان پورے ملک پر ممکنہ طور پر قبضہ کرسکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اگر امریکہ اپنے فوجی دستے افغان جنگ کے فریقین کے مابین اقتدار کی شراکت داری کے معاہدے کے بغیر واپس بلاتا ہے تو طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کو بھی دوبارہ قدم جمانے موقع مل جائے گا۔ وائٹ ہاؤس نے اس خبر پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

فوج واپسی

مزید :

صفحہ اول -