دورہ جنوبی افریقہ،قومی کرکٹ  سکواڈ کورونا فری قرار

دورہ جنوبی افریقہ،قومی کرکٹ  سکواڈ کورونا فری قرار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ سکواڈ دورہ جنوبی افریقہ کے لئے جنوبی افریقین سر زمین پہنچ گیا ہے جہاں پر کھلاڑیوں  و آفیشلزکا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے جس کے بعد کھلاڑی آج سے جوہانسبرگ میں ون ڈے سیریز کے لئے تربیت کا آغاز کردیں گے پاکستان کے 21 کھلاڑیوں اور13 آفیشلزکے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے جو کلیئر آئے جس کے بعد کھلاڑیوں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ قیام کریں گے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے جبکہ دور ہ کے دوران بھی قومی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز2 اپریل سے ہورہا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 میچز کا آغاز ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -