تحقیق و تدریس کے بغیر ترقی اور عروج ممکن نہیں،طاہر رضا بخاری

  تحقیق و تدریس کے بغیر ترقی اور عروج ممکن نہیں،طاہر رضا بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا دربار کمپلیکس میں تقسیم اعزازات و انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق و تدریس کے بغیر ترقی اور عروج ممکن نہیں۔ خانقاہی نظام تبلیغ ِ دین اور افلاحِ انسانیت کا امین ہے۔ وقف املاک سے حاصل ہونے والی آمدن سے علمی و دینی کے ساتھ، سماجی و فلاحی منصوبہ جات کی ترویج بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے صوفیا ؒکے نظامِ فکر وعمل کو اپنانا ہوگا۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو اولیاؒاور صوفیاؒنے عزت اور تقویت بخشی۔ صوفیاؒکی تعلیمات کے ابلاغ سے ہی روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، ان کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ صوفیاء  کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔اسلام امن، رواداری،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے،ان افکار اور تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -