مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لئے متحد ہے،فیصل محمود
لاہور(سٹی رپورٹر) پاک فوج قربانیوں اور انتھک محنت کٹھن حالات کو اپنے سینے پر جھیل کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بناتی ہے۔ وطن کے جانباز جری جواں بیٹے ملکی سرحدوں پر اپنے فرض کی ادائیگی میں جان کی پرواہ کئے بغیر سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں،بنگلہ دیش میں مکتی باہنی تحریک میں شمولیت کا اعتراف ہندو بنیئے کی مکاری کا کھلا اعتراف ہے، مسلح فوج اور محب وطن غیور عوام مملکت خداداد کی حفاظت کیلئے یک جان اور متحد ہیں ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما فیصل محمود نے ایک بیان میں کیا۔پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن اور سازگار حالات آئے انشااللہ سازگار مستحکم معیشت کا خواب سی پیک کی تکمیل اور پاک فوج کی دن رات محنت سے تعبیر تک پہنچے گا۔