عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے،عبدالنعیم

عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے،عبدالنعیم

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و ادارہ علوم اسلامی شاہدرہ لاہور کے زیراہتمام سالانہ دوروزہ تحفظ ختم نبوت کورس برائے خواتین جامعہ عائشہ صدیقہ شاہ خالد ٹاؤن شاہدرہ لاہور میں منعقد ہوا جسمیں خواتین اسلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دوسرے دن کورس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز مولانا احمد مختار نے لیکچردیا۔مولانا عبدالنعیم نے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا مذہبی اور آئینی فریضہ ہے ہرقیمت پر اسکا تحفظ کریں گے۔منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے خلاف ہماری آئینی وقانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ 

ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام قربت خداوندی حاصل کرنے کے مترادف ہے،جب تک ایک بھی منکر ختم نبوت اس دھرتی پر موجود ہے ہماری پرامن تحریک جاری رہے گی۔مولانا عبدالعزیز نے لیکچردیتے ہوئے کہا کہ منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔ قادیانی یہ اسلام فرقہ نہیں بلکہ یہ ایک فتنہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر ختم نبوت کے عظیم محل میں نقب لگانے کی کوشش کی ہے،اللہ جزائے خیر عطا کرے ہمارے اکابرین کو جنہوں اس گروہ کا ہر سطح پر مقابلہ کیا تاآنکہ 7ستمبر1974کو انکو غیرمسلم اقلیت قرار دیا گیا۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -