حکومت ٹریڈرز ویلفیئر پالیسی تشکیل دے،آصف نوید

حکومت ٹریڈرز ویلفیئر پالیسی تشکیل دے،آصف نوید

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹریڈرز ویلفیئر پالیسیز کے قیام کیلئے مشاورت سے حکمت عملی مرتب کرے۔ بزنس سیکٹر سرمایہ کاروں، امپورٹر ایکسپورٹر، صنعتکار اور سمال ٹریڈر سیکٹر کے نمائندگان کو مشاورتی عمل کا حصہ بنایا جائے۔ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو کرونا بحران سخت ترین معاشی حالات مہنگائی اور بحرانی کیفیت سے دوچار معیشت کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماآصف نوید نے ایک بیان میں کیا۔

حکومت روزگار اور کاروبار کو جب سہل اور سازگار سمت لے کر آئے گی تو کئی بڑے معاشرتی اور معاشی بحران دم توڑ جائیں گے۔ پاکستان کی غیور تاجر برادری مشکلات کا سینہ چیر کر حالات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے حکومت بزنس کمیونٹی کو ریلیف دے کر بحران سے نکالے تو ملکی معیشت کا دھارا بدل جائے گا۔ پاکستان معاشی اعتبار سے بحرانوں اور مسائل سے باہر نکلے گا۔ اقوام عالم میں پاکستان کا مقام مضبوط اور باوقار معاشی مملکت کی حیثیت سے ہوگا۔ قوم اندھیروں سے نکلنے اور روشنی کی طرف جانے کیلئے عزم و ہمت کے ساتھ جدوجہد اور محنت کے ساتھ سفر جاری رکھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -