پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم واحد چار روزہ اور پانچ پچاس اوورز پر مشتمل میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ہے۔اس دورے کے لیے منتخب کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے  انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے آئی سی سی نے بھی عمر کی یہی اہلیت مقرر کر رکھی ہے۔اس دورے کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے ستاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں میں مزید بہتری لانا ہے۔اس سے قبل ان کھلاڑیوں نے ایک طویل دورانیے کے کیمپ میں بھی شرکت کر رکھی ہے، یہ کیمپ رواں سال کے آغاز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔دورے کی تیاریوں کی غرض سے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دو سے 11 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ جہاں پچاس اوورز پر مشتمل دو اور واحد  تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -