پہلا ٹی 20،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمیں آج مدمقابل

 پہلا ٹی 20،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمیں آج مدمقابل

  

ہیملٹن(اے پی پی)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20  انٹرنیشنل میچ آج یملٹن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم سوفی ڈیوائن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض میگ لیننگ انجام دیں گی۔ 

ونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ30  مارچ کو نیپئر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20  میچ یکم مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4  اپریل، دوسرا 7  اپریل اور تیسرا 10 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -