4بڑے عمرہ گروپ کا جوائنٹ وینچر: سیگال کالاہور، اسلام آباد اور مری میں رہائشی اور کمرشل منظوبوں کا اعلان 

  4بڑے عمرہ گروپ کا جوائنٹ وینچر: سیگال کالاہور، اسلام آباد اور مری میں ...

  

میاں اشفاق انجم،تصاویر،ایوب بشیر) پاکستان کے چار بڑے عمرہ گروپ کے جوائنٹ وینچر سیگال نے لاہور،اسلام آباداور مری میں رہائشی اور کمرشل منصوبوں کا اعلان کر دیا،پری لانچنگ کے موقع پر مویدہ (Mivida) ہاؤسنگ سکیم اسلام آباد کے اوورسیز بلاک مری آکس (Oaks)ہوٹل سروس اپارٹمنٹ کیلئے 10فیصد کی خصوصی رعایت کا اعلان،لاہور میں 9منزلہ میزاب سٹی ٹاور کی منظوری کی خوشخبری،رائیونڈ فارم ہاؤس میں سیگال گروپ کی تعارفی تقریب میں ملک بھر کے ڈویلپرز،بلڈرز،ٹریول،عمرہ ایجنٹس کے علاوہ حج آرگنائزر کی بڑی تعداد میں شرکت،سیکرٹری جنرل جما عت اسلامی پاکستان امیر العظیم کی زیر صدارت ہونے والی تقریب میں اظہر اقبال حسن،ذکر اللہ مجاہد،عامر چیمہ،یاب سین خان،میجر رفیق حسرت،چودھری اسلم،طاہر چودھری کی خصوصی شرکت،رنگا رنگ تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ممتاز پراپرٹی ڈیلرز آصف ایسوسی ایٹس نے لاہور میں بننے والے میزاب سٹی ٹاور کا پورا فلور،میجر رفیق حسرت نے اپارٹمنٹ،چودھری اسلم نے مری آکس میں اپارٹمنٹ کی بکنگ کروائی،اس موقع پر درجنوں افراد نے سیگال کی10فیصد رعایت حاصل کرنے کے لیے ممبر شپ فارم پُر کیے،چیئرمین سیگال گروپ ڈائریکٹر میزاب گروپ شاہد محمود انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت اور کمٹمنٹ کی روایت جاری رکھیں گے،عمرہ اور حج میں جو روایات ہم نے قائم کی ہیں ہم رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں بھی انہی روایات کو جاری رکھیں گے،مہمان خصوصی امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میزاب گروپ میں امتیاز الرحمن چودھری اور شاہد محمود انور کی پارٹنر شپ نے قوم کو نیا حوصلہ دیا ہے،پبلک سیکٹر کی ناکامی کے بعد پرائیویٹ سیکٹر عوام کی واحد امید ہے،پراپرٹی کے کاروبار کو صنعت کا درجہ دینے اور عوام کو اس سے آگاہی کے لیے سیمینار اور پروگرامات کے ذریعے خصوصی مہم چلانے کی ضرورت ہے،میزاب گروپ نے قوم کو اعتماد دیا ہے امید کریں گے کہ سیگال بھی اسی طرح قوم کو روزگار اور چھت فراہم کرے گا،وائس چیئرمین و ڈائریکٹر آپریشن عرفان خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین کبھی نقصان نہیں دیتی مشہور ہے زمین جہاں بھی ملے خرید لو جب زمین کا انتقال ہوتا ہے تو زمین بندے کی ہو جاتی ہے  جب بندہ مر جاتا ہے تو زمین کا ہو جاتا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر سیگال گروپ راجہ شیرا فگن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1999ء میں ہم رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں آئے اور اب3500سے زائد افراد ہمارے اداروں کے سارتھ وابستہ ہیں،کراچی سے آغاز کیا،اوڑان گروپ نے ملتان،لاہور،میر پور،اسلام آباد،پشاور میں کامیاب منصوبے دئیے ہیں اب ہم سیگال کے پلیٹ فارم سے اپنے تجربے کی روشنی میں کامیاب منصوبے دیں گے،،انہوں نے کہا کہ صرف اسلام آباد میں 40ہزار خاندان رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ ہیں،ڈائریکٹر فنانس سیگار ڈویلپمنٹس گل محمد خان نے کہا کہ بن ہم ہمارا عمرہ گروپ تھا ہم نے ہمیشہ ایک لاکھ سے زائد عمرہ کا ریکارڈ بنایا ہے،میزاب،ہدایا کے ساتھ پہلے ہم مقابلے کی دوڑ میں تھے اب مل کر پاکستان کو نیا ٹرینڈ دیں گے،سیگال گروپ ٹرینڈ سینٹر بنے گا،ہم عمرہ کی طرح پراپرٹی میں خدمت کی روایات کو آگے بڑھائیں گے،،ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہدایا گروپ کے چیئرمین لیاقت علی نے سیگال بنانے اور بڑے عمرہ گروپوں کے ایک ساتھ مل کر قوم کو سستے رہائشی اور کمرشل منصوبے دینے کیلئے دوستوں کا گلدستہ بنایا ہے،اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایڈوائزر محمد خلیق نے انجام دئیے،انہوں نے تقریب کے شاندار انداز میں انعقادکا کریڈٹ میزاب گروپ کے ڈائریکٹر امتیاز الرحمن چودھری کو دیا جو پری لانچنگ تقریب کے میزبان بھی ہیں،پری لانچنگ تقریب کے میزبان امتیاز الرحمن چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سیگال گروپ کے قیام پر چیئرمین شاہد محمود انور،عرفان خلیل،راجہ شیرا فگن،گل محمد خان،لیاقت علی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں اور امید کروں گا کہ عمرہ اور حج کی طرح رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بھی اپنی حسین روایات کو جاری رکھیں گے،تقریب میں روزنامہ پاکستان کے ایڈ منسٹریٹرمحمد فاروق چودھری،امیر ضلع جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد،لاہور کے امیر عبد العزیز عابد،ارشد کنسٹریکشن کمپنی کے چیئرمین چودھری محمد اسلم،ٹیکنیکل بورڈ لاہور کے صدر طاہر اقبال چودھری،ہوپ پنجاب کے ایگزیکٹو ممبر حاجی نعیم بھی شریک ہوئے،سیگال گروپ کے اسلام آباد مری کے منصوبوں کے حوالے سے 3Dپر محمد شہزاد نے شرکاء کو بریفنگ دی اور ہاؤسنگ کمرشل اور رہائشی منصوبے کے مستقبل سے آگاہ کیا۔

منصوبے/ اعلان

مزید :

صفحہ آخر -