مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو600دن مکمل 

  مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو600دن مکمل 

  

 سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کو 600 دن مکمل ہوگئے، اس دوران بھارتی فورسز نے 323 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے 600 دن سے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے، بھارتی لاک ڈاون کے دوران 323 کشمری شہید اور  پر تشدد کارروائیوں میں ایک ہزار 753 کشمیری شدید زخمی ہوئے۔ قابض فورسز نے حریت رہنما سمیت 14 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ بھارتی غیر قانونی اقدام کے بعد کشمیریوں کے ایک ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران وادی میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سینظام زندگی مفلوج ہے اور کشمیری گھروں میں محصورہیں، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر 

مزید :

صفحہ آخر -