وباء پر جلد قابو پالیں گے،عوام ایس اوپیز پر عمل کریں،ثمینہ عارف علوی

وباء پر جلد قابو پالیں گے،عوام ایس اوپیز پر عمل کریں،ثمینہ عارف علوی

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کورونا وبا پر قابو پا لیں گے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے انسانی سرگرمیوں سے وابستہ کاربن اخراج کو روکنے کی ضرورت ہے نوروز کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ نوروز کی تقریبات میں شرکت کرکے بے حد خوشی ملتی ہے تقریب میں تمام شریک ممالک کو نو روز کی مبارکباد پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ تقریب میں شریک ممالک نے امن کا پیغام دیاہے اور ان ممالک کا روشن مستقبل منتظر ہے اس وقت، ہمیں گلوبل وارمنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی بھی ضرورت ہے موسمیاتی تبدیلی کاعمل پہلے ہی جا ری ہے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے خشک سالی اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات زیادہ کثرت سے ہونے لگے ہیں بارش کے نمونے بدل رہے ہیں گلیشیر اور برف پگھل رہی ہے، اور عالمی سطح پر سطح سمندر بلند ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی زمین کے دونوں نصف کرہ کو متاثر کرے گی پوری دنیا کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کرہ ارض کو ٹھنڈا رکھیں اور فوسلز کے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت نے اربوں درخت لگانے کا اقدام کیا ہے جو ایک اچھا اقدام ہے اور ہمیں اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح، ہمیں بجلی کی پیداوار کے لئے شمسی اور ہوا کے متبادل توانائی کے ذرائع کو بھی استعمال کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا اور ہم اس بیماری پر قابو پالیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی تقریب میں جشن نوروز کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر پاکستان سمیت مختلف ممالک کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سٹالز بھی لگائے گئے تھے بیگم ثمینہ عارف علوی نے ان سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

ثمینہ عارف 

مزید :

صفحہ آخر -