زبیدہ قاضی وفاقی چیمبر کنوینر وویمن سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے وویمن ہیلتھ کیئرنامز د 

  زبیدہ قاضی وفاقی چیمبر کنوینر وویمن سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے وویمن ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے زبیدہ قاضی کو ایف پی سی سی آئی وویمن سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وویمن ہیلتھ کیئر2021کا کنوینئرنامز د کر دیا ہے۔زبیدہ قاضی پنک پاکستان ٹرسٹ کی بانی صدر ہیں۔فیڈریشن کے صدر میاں نصیر حیات مگوں نے اس ضمن میں باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں زبیدہ قاضی کو وویمن ہیلتھ کیئر2021کا کنوینئر نامزد کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ زبیدہ قاضی کو وویمن ہیلتھ کیئر کمیٹی کیلئے پروفیشنل اور ملک کی تجربہ کار شخصیات کے حامل 9رکنی ممبران کو7دنوں میں منتخب کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔فیڈریشن کے صدر نے ایف پی سی سی آئی وویمن سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وویمن ہیلتھ کیئر2021کی نو منتخب کنوینئرسے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ کمیٹی کو فعال رکھنے کیلئے اپنی ہر ممکن صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔ اور اس حوالے سے کارکردگی رپورٹ کی اشاعت کو بھی یقینی بنائیں گی۔ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ نے کمیٹی کی کامیابی کیلئے نیک تمنا?ں کا اظہار بھی کیا۔

مزید :

کامرس -