قومی پیداوارمیں گوجرانوالہ کا حصہ5فیصد

  قومی پیداوارمیں گوجرانوالہ کا حصہ5فیصد

  

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)میں ضلع گوجرانوالہ کا حصہ5فیصد ہے،قیام پاکستان سے قبل ضلع میں 40صنعتی ادارے کام کررہے تھے جن کی تعداد6ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔معروف اقتصادی تجزیہ کار امجد محمودکے مطابق کراچی اور فیصل آباد کے بعد ملک کا تیسرا بڑا صنعتی شہر گوجرانوالہ ہے جو ملک کی جی ڈی پی میں 5فیصد کا شراکت دار ہے۔ قیام پاکستان سے قبل ضلع میں صرف 40صنعتیں کام کررہی تھیں اس وقت تعداد 6ہزار سے بڑھ چکی ہے۔چھوٹی اور بڑی صنعتوں میں ٹیکسٹائل، پاور لومز، ظروف سازی،پنکھا سازی، سرامکس، مختلف اجناس کے تیل نکالنے والی،ٹینریز،چمڑے کے جوتے اور ملبوسات تیار کرنے والی، ٹائر، ٹیوبز،ایگری کلچرل انجینئرنگ اور جانوروں کی خوراک تیار کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کا مجموعی رقبہ8 لاکھ92 ہزار67 ایکڑ ہے جس میں سے 7لاکھ83 ہزار339ایکڑ رقبہ پر مختلف فصلیں کاشت کی جاتی ہیں جن میں پھلوں اورسبزیوں کے علاوہ کاشت کی جانے والی دیگر فصلیں شامل ہیں۔اسی طرح 2فیصد زیر کاشت رقبہ پر گنا کاشت کیا جاتا ہے۔ربیع سیزن کے دوران80فیصد زیرکاشت رقبہ پر گندم کاشت کی جاتی ہے جبکہ15.8فیصد رقبہ پر دالیں وغیرہ کاشت کی جاتی ہیں۔

مزید :

کامرس -