وکلاء تنظیموں کاہائیکورٹ میں ججوں کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا مطالبہ

وکلاء تنظیموں کاہائیکورٹ میں ججوں کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کی تمام وکلاء تنظیموں نے لاہورہائیکورٹ میں ججوں کی خالی اسامیاں فوری طور پر مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا یہ فیصلہ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء نمائندہ کنونشن کا 7 نکاتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کیاہے،کنونشن میں وکلاء تنظیموں کا ضابطہ دیوانی میں کی گئی ترامیم کو 15 روز میں واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا نمائندہ کنونشن کے بعد (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
جاری کئے گئے اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ ضابطہ دیوانی میں کی گئی ترامیم 15 روز میں واپس نہ لینے پر وکلاء راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اسلام آباد میں وکلاء چیمبرز معاملے پر حراست میں لئے گئے وکلاء کو فی الفور رہا کیا جائے اسلام آباد کے وکلاء کے خلاف درج کئے گئے مقدمات فوری طور پر واپس لئے جائیں اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ اسلام آباد وکلاء چیمبرز معاملے پر وکلاء کے معطل کئے گئے لائسنس فوری بحال کئے جائیں اوراسلام آباد میں وکلاء کو متبادل جگہ دیئے بغیر کوئی چیمبر نہ گرایا جائے۔
وکلاء تنظیمیں