امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا آج راجن پور کادورہ، سیکورٹی انتظامات فائنل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا آج راجن پور کادورہ، سیکورٹی انتظامات فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جام پور  (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خان ایک روزہ دورہ پر مورخہ آج کو راجن پور کا دورہ کریں گے۔ پارٹی کارکنان سے ملاقات کے علاوہ فاضل پور میں جماعت اجتماع سے خطاب کرنے کے علاوہ میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ پروگرام کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ ضلع امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
عرفان اللہ خان ملک کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق خان ایک روزہ دورہ پر آج بروز اتوار کو راجن پور کا دورہ کریں گے۔ فاضل پور میں جماعت اجتماع کے علاوہ دوروزہ تربیتی پروگرام کی اخری نشست سے خطاب کریں گے۔ وہ پارٹی کارکنان کے علاوہ میڈیا سے ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے پروگرام کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ پولیس کے علاوہ مقامی سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔