حوالہ ہنڈی، مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کاحکم

حوالہ ہنڈی، مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کاحکم

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر)  جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جنوبی پنجاب میں حوالہ ہنڈی کا مکروہ دھندہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے ملتان کے مطابق ملزمان فہد (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

خان اور عزیز احمد کے خلاف اطلاع ملی کہ ملزمان ملتان مال پلازہ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں جس پر ریڈ کیا جن کے قبضے سے 17 ہزار 137 سعودی ریال، 800 امریکی ڈالر، اور 31 لاکھ 37 ہزار 780 پاکستانی روپے، 7500 والا ایک اور 200 والے 22 انعامی بانڈ برآمد ہوئے، دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں ریڈ کے دوران ملزم پرویز احمد  سے  1500 دوبئی درہم اور ایک لاکھ روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔ملزمان غیر ملکی کرنسی اور بھاری نقد رقم کے بارے میں کوئی جواز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ ملزمان کے خلاف حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے پر ایف آئی اے ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لئے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا ہے جن کو 29 مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

حوالہ ہنڈی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -