عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح، رانا شہباز احمد

عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح، رانا شہباز احمد

  

احمدپورسیال (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم جھنگ میں پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ،اراکین صوبائی اسمبلی مہر محمد اسلم بھروانہ، غضنفرعباس شاہ سمیت عوامی نمائندوں اورمتعلقہ محکموں کے افسران بھی(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 موجود تھے۔اجلاس میں ضلع بھرکی ترقیاتی سکیموں سمیت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہیں بنیاد ی ضروریات کی فراہمی کیلئے تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار منتخب نمائندوں کی مشاورت اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جون تک خرچ کئے جائیں اور سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ ترقیاتی پیکج اورسکیموں پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں، ہمیں عوامی فلاح کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ایم پی اے غضنفرعباس شاہ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیزکرنے اور میٹریل کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،اراکین اسمبلی و عوامی نمائندوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو جلدسے جلد نمٹایا جائے تاکہ ان کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہو سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہاکہ تعمیراتی منصوبوں میں مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو آگے بڑھایا جارہاہے، اس ضمن میں ارکان اسمبلی کی مشاورت ہمارے لئے معاون ثابت ہوگی،باہمی مشاورت سے دستیاب وسائل کو احسن اندازمیں بروئے کار لایا جا رہا ہے،ضلع میں مقررہ ٹائم فریم میں تمام پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے،اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

رانا شہبازاحمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -