ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید کا سنٹرل جیل کادورہ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید کا سنٹرل جیل کادورہ، سیکورٹی انتظامات کاجائزہ

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شازب سعیدنے سنٹرل جیل کا دورہ کیا. انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری عابد حسین میو، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،جیل ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور دیگر بیرکس کا معائنہ کیااور اسیران سے مسائل پوچھے. ا نہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیااور جیل کے انتظا م کو سراہا۔

شازب سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -