خان گڑھ:سیوریج مسائل سے نمٹنے کیلئے سرجیٹنگ مشین کا افتتاح
خان گڑھ(نما ندہ پاکستان،نامہ نگار)خان گڑھ میں گزشتہ چند ماہ سے جاری سیوریج مسائل کے حل اور درہم برہم سیوریج نظام کی بحالی کیلیے ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان کے صاحبزادے نوابزادہ بلال احمد خان نے بلدیہ خان گڑھ کو ایک کروڑ روپے کی مالیت کی (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
دی گئی سکرجیٹنگ مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سکر جیٹنگ مشین سے شہر کی سیوریج لائینز میں پانی کی بلاکیج اور اوورفلو کے مسائل حل ہونگے۔ چند دن میں ہی شہر بھر کے سیوریج مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔انچارج سینی ٹیشن ملک یامین مندور نے کہا کہ نواب زادہ منصور احمد خان کی جانب سے بلدیہ خان گڑھ کو سکرجیٹنگ مشین کے علاوہ ڈسپوزل اسٹیشن کیلیے جنریٹر بھی فراہم کردیا گیا ہے جبکہ ایک ٹریکٹر ٹرالی، 4 عدد لوڈر رکشے،2 عدد موٹرسائیکل اور ایک عدد موٹر کے ٹینڈرز جاری ہو چکے ہیں۔سکرجیٹنگ کی افتتاحی تقریب میں نوابزادہ وقاص ہمایوں خان،نوابزادہ ظفر محمود خان، نوابزادہ واجد محمود خان،اور بلدیہ خانگڑھ سے نیاز حسین،محمد حسنین انجم،کامران یوسف و دیگر بھی موجود تھے۔
افتتاح