زرعی ٹیوب ویل سبسڈی واپس، کسانوں کا احتجاج، انڈس ہائی وے بند: گاڑیوں کی لمبی لائٹیں 

زرعی ٹیوب ویل سبسڈی واپس، کسانوں کا احتجاج، انڈس ہائی وے بند: گاڑیوں کی لمبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ چھٹہ(نمائندہ  پاکستان) بجلی پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویل  کی سبسڈی واپس لینے اور بجلی کنکشن منقطع کرنے پر کسان اتحاد نے  ایکسین میپکو آفس کے سامنے بین الصوبائی انڈس ہائی وے روڈ بند کردیاہے، روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں تفصیل کے مطابق کوٹ چھٹہ میں کسان اتحاد کا  بین الصوبائی انڈس ہائی وے روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک کو بند کردیا ہے۔ کسان اتحاد نے بجلی پر چلنے والے زرعی(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 ٹیوب ویل کی سبسڈی واپس لینے اور بجلی کنکشن منقطع کرنے پر ایکسین میپکو آفس کوٹ چھٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے مظاہرین نے ٹائر جلا کر  انڈس ہائی وے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا ہر دور میں معاشی قتل کیا گیا ہے۔ سبسڈی واپس لے کر ہمارے ساتھ ظلم ہے اوپر سے ہمارے بجلے کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں جس کی  وجہ سے پانی نہ ملنے سے  ہماری کروڑوں کی فصل تباہ ہورہی ہے۔ مزید کسانوں کا کہنا تھا کہ جب سے ممتاز سولنگی ایکسین تعینات ہوا ہے اُسی روز سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ناجائز جُرمانوں کی شرح بڑھ گئی ہے جبکہ ایس ڈی او چوٹی اعظم ببر بغیر پیسوں کے کام بھی نہیں کرتا ہمارا ایس ای ڈیرہ سے معاہدہ طے پایا تھا کہ وہ یکم اپریل تک کنکشن منقطع نہیں کریں گے ادھر ایس ڈی او چوٹی نے معاہدہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے کنکشن منقطع کردیئے ہیں جبکہ کو ٹ چھٹہ اور گرد نواح کے درجنوں شہریوں نے بتایا کہ واپڈا اہلکار پی ڈی سی ریکوری کے نام پر تیس سال پرانے واجبات جو پانچ ہزار اور دس ہزار کی عدم ادائیگی کی بناء پر کنکشن منقطع کیے گئے تھے اب ان کے 70000سے لیکر ایک لاکھ روپے تک کے واجبات بنا رکھے ہیں جو کہ وہ اب اس دنیا میں بھی نہیں رہے اس کی ریکوری کے لیے بار بار نوٹس اور موجودہ کنکشن منقطع کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔
کسان اتحاد