دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ اور سفیر ہیں،گورنرپنجاب

 دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ اور سفیر ہیں،گورنرپنجاب

  

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی بر طانیہ سمیت دیگر ممالک میں اہم عہدوں پر کام کررہے ہیں الحمد اللہ آج کم از کم 20سے زائد اوورسیز پاکستانی ہا ؤس آف لارڈز اور ہا ؤس آف کامن کے ممبر ہیں۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں امریکی ڈیمو کریٹ رکن طاہرجاوید کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

۔ ملک کی ممتاز سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات بھی استقبالیہ میں شر یک ہوئیں۔اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اوردیگر شخصیات نے طاہر جاوید کو صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو شیلڈ بھی پیش کی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ طاہر جاوید نے پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے بے پناہ کام کیا ہے۔ گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا اثاثہ اور سفیر ہیں۔امریکی ڈیمو کریٹ رکن طاہرجاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام کیلئے کام کروں گا۔ امر یکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں، امریکہ کو پاکستان کی اکنامک ڈویلپمنٹ کیلئے اقدامات کرنا ہو ں گے،بہت سے امریکی کانگریس مین پاکستان کو اکنامک فرنٹ پر ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ اْنہوں نے مزیدکہا کہ ٹیکس چھوٹ اور دوسرے ایشو ز میں ریلیف کیلئے ایک بل پر کام ہورہا ہوں۔دوسرئی جانب پاکستانی نژ اد امریکی سیاسی رہنما طاہر جاویدنے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکہ میں پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیازسے نوازنے پر لاہور پریس کلب کی دعوت پر میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کی لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے معززمہمان کا کلب آمد پر استقبال کیا  صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ طاہرجاوید نے امریکہ میں جس طرح پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگرکیاہے اس کیلئے میں پوری صحافی برادری کی جانب سے انھیں مبارکباد پیش کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ وہ پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے  پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے طاہرجاوید نے کہاکہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو بائیڈن حکومت پاکستان کو ساتھ لے کے چلنا چاہتی ہے جس پر کام جاری ہے جوبائیڈن حکومت کشمیر سمیت کہیں بھی ہیومن رائٹس کے خلاف عمل ہو اس پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے کوروناوباء کے حوالے سے کہاکہ اس وقت کورونا وائرس سب سے بڑا مسئلہ، جوبائیڈن حکومت کی پہلی ترجیح دنیا کو کورونا فری کرنا ہے پروگرام کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

گورنرپنجاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -