جلالپور:سرکاری اراضی پردوبارہ قبضہ کی کوشش، مافیا کیخلاف کارروائی شروع

جلالپور:سرکاری اراضی پردوبارہ قبضہ کی کوشش، مافیا کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور(وقائع نگار، نامہ نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) پولیس  تھانہ سٹی جلالپور نے حکومت کی جانب سے واگزار کرائی جانے والی سرکاری زمین پر دوبارہ قبضہ کی کو شش کرنے کے الزام میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس کے مطابق چک 86 ایم آر میں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
سینکڑوں ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزر کروائی مگر اس پر دوبارہ قبضے کی کو شش کی گئی جس پر 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ ملتان () پولیس شاہ رکن عالم نے  لین دین کے معاملات میں 5 لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دینے والیایک شخص پر مقدمہ درج کیا ہے۔رفعت بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ ماجد نے اس سے 5 لاکھ روپے ادھار لئیاور بدلے میں ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بوگس ثابت ہوا۔اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔عثمان بزادر حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے  سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا- ڈپٹی کمشنر آغا  ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی روزانہ کریک ڈاؤن کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے میاں چنوں، کبیروالا،جہانیاں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے  پھر بھرپور کارروائیاں کرکے 3 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 145 کینال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا- کریک ڈاؤن کے دوران اے سی کبیروالا کی زیر قیادت  موضع یکہ سے 95 کینال 2 مرلہ،مارڑی سہو میں 11 کینال زمین چھڑوا لی گئی 175 دس آر میں اے سی جہانیاں نے  کارروائی کرکے  33 کینال 7 مرلہ بحق سرکار ضبط کرکے ناجائز قابض کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی-میاں چنوں میں بھی  اے سی کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرکے  6 کینال رقبہ  پر کاشتہ فصلیں تلف کردی گئیں -ڈپٹی کمشنر نت ناجائز قابضین کو قبضے از خود نہ چھوڑنے پر سخت کارروائی کیلئے تیار رہنے کا عندیہ دیا ہے اور محکمہ مال کو کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے-ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیخلاف ابتک 33 ایف آئی آرز بھی درج کرادی گء ہیں ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی بلا تفریق جاری  رہے گی-حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے چک نمبر 52WB میں 76 ایکٹر 4 کنال 6مرلہ زرعی اراضی واگزار کرائی  اراضی کی مالیت تقریباً 19 کروڑ 12 لاکھ روپے ہیں اراضی کا نمبردار کو سپردار مقرر کر دیا گیا جبکہ چک نمبر 45WB میں 47کنال 7 مرلہ رہائشی اراضی واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً 19 کروڑ روپے ہے ناجائز قابضین کے خلاف مقدمہ کے لیے استغاثہ دیدیا گیااسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق علی ڈوگر کی چک نمبر 142WB میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی 100 کنال سرکاری زرعی اراضی واگزار کرائی. اراضی کی مالیت تقریباً 2کروڑ 25 لاکھ روپے بنتی ہے  نمبردار کو رقبہ کا سپردار مقرر کر دیا گیاہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر بہاول پور ضلع میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرسٹی نعیم صادق چیمہ نے موضع کسرہ مونجھل میں محکمہ ریونیو فیلڈ عملہ کے ہمراہ120کنال سرکاری دیہی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی جس کی مالیت15ملین روپے سے زائد ہے۔ انھوں نے قبضہ مافیا کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر یزمان شاہد کھوکھر نے چک نمبر137 ڈی بی اور138ڈی بی یزمان میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے51کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی جس کی مالیت9 ملین روپے سے زائد ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر خیرپورٹامیوالی محمد کامران بخاری نے چک نمبر25اسرانی میں محکمہ ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 22ایکڑ دیہی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی جس کی مالیت 17ملین روپے سے زائد ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ اسی طرح ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی سرکاری اراضی پرقبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سرکاری زمین