میاں چنوں: چور رائس ملز سے 150بوری لیکرفرار، کارروائی شروع

میاں چنوں: چور رائس ملز سے 150بوری لیکرفرار، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں محسن وال(نامہ نگار)رات گئیمین جی ٹی روڈ پر واقع رائس ملز میں چوری کی واردات ہوئی چور کارخانے کی دیوار میں نقب لگا کر چاول کی 150بوری لے اڑے تفصیل کے مطابق میاں چنوں رات گئے مین جی ٹی روڈ پر نجی رائس ملز میں چوری کی بڑی واردات چور کارخانے کی دیوار میں نقب لگا کر 150بوری چاول لے اڑے چوروں نے قریب لگے کیمرے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 کا رخ بھی تبدیل کر دیا چوروں نے پہلے باہر کی  دیوار کے سامنے گاڑی کھڑی کی اور باہر کی دیوار کو نقب لگائی پھر کارخانے کی دیوارکو نقب لگا کر 150بوری چاول نکال کر گاڑی میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مالک انور نے بتایا کہ فیکٹری میں گارڈ دوسرے مین گیٹ پر تھامیرا تقریبا 11لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے چوروں کو گرفتار کیا جائے اور میرے نقصان کا ازالہ کروایا جائے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ابرار گجر نے موقف میں بتایا کہ رائس مل میں چوری کے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں قبل از وقت کچھ نہیں بتا سکتیانشااللہ جلد چوروں تک پہنچ جائیں گے۔
رائس ملز