خود کشی واقعات:کالے پتھر کی خرید وفروخت پرپابندی، چھاپہ مارٹیمیں تیار

  خود کشی واقعات:کالے پتھر کی خرید وفروخت پرپابندی، چھاپہ مارٹیمیں تیار

  

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر )کالا پتھر پینے سے خودکشی کرنے کے واقعات میں تیزی سے ہوتے ہوئے اضافے پر حکومت پنجاب کی جانب سے کالے پتھر کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نظامت صنعت،قیمت،اوزان و پیمائش پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کالا پتھر کی غیر قانونی خریدو فروخت کے (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی گئی ہے۔مزید یہ کہ ہر ضلع میں تمام کریانہ و جنرل اسٹوز پر کالے پتھر کی موجودگی چیک کرنے کے لئے مانیٹرنگ اور چھاپہ ٹیمیں بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے اور کالا پتھر کی برآمدگی کی صورت میں متعلقہ دکان کو سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ دکان داروں کو اپنی دکانوں پر کالے پتھر کی فروخت پر پابندی کے سرٹیفیکیٹ نمایاں آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی جانب سے ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ترین کاروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں واضح رہے کہ چند یوم قبل پنجاب دانش سکول گرلز فاضل پور کی گیارہویں جماعت کی طالبہ نے بھی کالا پتھر پی کر خودسوزی کی تھی جسے حالت تشویش ناک ہونے پر شیخ خلیفہ ہسپتال رحیمیار خان منتقل کردیا گیا ہے۔

کالا پتھر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -