بارشیں،دریاؤ ں،ڈیموں اور ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد میں اضافہ

 بارشیں،دریاؤ ں،ڈیموں اور ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ملک بھر میں برسات کاسلسلہ طویل ہونے کی وجہ سے دریاؤں،ڈیموں اور ہیڈ ورکس میں پانی کی آمد بڑھنے سے پانی کااخراج بھی بڑھا دیا گیاہے جس سے دریاؤں میں پانی کابہاؤ کافی تیز ہوگیاہے دریائے چناب اور سندھ میں پانی کا بہاؤ اس قدر تیز ہوگیا ہے کہ بیٹ کے علاقوں میں دریائی کٹاؤ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے مزکورہ دریاؤں میں کٹاؤ (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
سے کاشتہ فصلیں برباد ہونا شروع ہوگئیں ہیں جس میں کماد کی کاشتہ فصلیں دریابردہونے کااندیشہ پیدا ہوگیاہے دریائے چناب میں پانی کاکٹاؤ تیزسے بڑھا نا شروع ہوگیا ہے مظفرگڑھ کے کئی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے حتی کہ مظفرگڑھ میں دریاکے کٹاؤ کو روکنے کے لئے بنائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے سٹاڈز سپرز اور بند بھی شدید کٹاؤ کاشکار ہورہے ہیں ناقص میڑیل سے بنائے گئے ٹھٹھہ قریشیاں کے سپر بھی کٹاؤ سے ختم ہوچکے ہیں فلڈ سیزن میں سینکڑوں ایکڑرقبہ پر کاشتہ فصلیں،باغات دریا برد ہونے کااندیشہ پیدا ہوگیاہے اسی طرح ملتان کے نزدیکی کئی علاقوں میں کٹاؤ بڑھتا جارہا ہے جس کامحکمہ انہار کے حکام کوکوئی احساس تک نہیں ہے۔
بارشیں