بچی سے بداخلاقی قتل کیس: مجرم کودوبار سزائے موت، 20لاکھ جرمانہ ادا کر نیکا حکم 

بچی سے بداخلاقی قتل کیس: مجرم کودوبار سزائے موت، 20لاکھ جرمانہ ادا کر نیکا ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ نوشہرہ جدید کے  8 سالہ بچی زکیہ بی بی اغواء بداخلاقی قتل کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور نے سناد دیا۔ عدالت نے مجرم عمران کو دو مرتبہ سزائے موت، دو مرتبہ عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، سال 2019  ملزم عمران نے 8 سالہ بچی زکیہ بی بی کو اغواء کرنے کے بعد بے دردی سے بداخلاقی کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی تھانہ نوشہرہ جدید (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

نے مقدمہ نمبر 306/19 بجرم 376/302 اور دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے عمران کو گرفتار کرکے عدالت چالان پیش کیا تھا۔

بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -