خاتون سے بداخلاقی کامقدمہ، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور، کل عدالت پیش کرنیکاحکم

خاتون سے بداخلاقی کامقدمہ، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور، کل عدالت پیش ...

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون سے بداخلاقی کے مقد مہ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بہا الدین زکریا کے مطابق ملزم عمر حیات کے خلاف خاتون رانی مائی نے 24مارچ(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 کو مقدمہ نمبر 406 درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ وہ غریب خاتون ہے اور لوگوں کے گھروں پر کام کرکے اپنا گزر بسر کرتی ہے ملزم عمر حیات نے ماڈل ٹان میں کام دلوانے کا وعدہ کیا اور اسے وہاں لے گیا جہاں موجود ملزم وقاص اور ایک نامعلوم شخص نے اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اس پر درخواست دی کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے جس پر ملزم عمر حیات کو گرفتار کیا گیا اب اس سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے عدالت نے پولیس استدعا منظور کرتے  ہوئے ملزم کس 29 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -