بوسن روڈ: پلاسٹک برتنوں کی دکان میں خوفناک آگ، لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

بوسن روڈ: پلاسٹک برتنوں کی دکان میں خوفناک آگ، لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

  

  

ملتان (وقا ئع نگار)  چونگی نمبر 6 بوسن روڈ  پرپلاسٹک کے برتنوں کی دکان میں  اچانک نامعلوم وجوہات  کی بنا پر آگ لگ گئی۔18 لاکھ روپے مالیت کا نقصان کا سامان جل خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے  مطابق بوسن روڈ نزد چونگ نمبر چھ کے قریب پلاسٹک کے برتنوں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 کی دکان تھی۔جس میں گزشتہ روز چانسلر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔اگ نے دکان میں پڑے تمام سامان کو اپنی لیپٹ میں کے لیا۔اور سامان کو جلا کر خاکستر بنا دیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔اور اگ بجھانا شروع کیا۔خوف ناک آگ کے شعلے جب آسمان کی طرف بلند ہونے لگے۔تو ملحقہ رہائشیوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔لوگ سہمے رہے۔اس موقع پر پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے بھی آگئے۔جہنوں نے جائزہ وقوعہ کا جائزہ لیا۔جبکہ ریسکیو کی مداری ٹیمیں نے آگ پر کئی گھنٹوں کے بعد قابو پایا۔اور مزید نقصان ہونے بچالیا۔دکان کے ملک محمد فہد کا کہنا ہے کہ آگ کی سردست وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی۔لیکن اگ لگنے سے مجموعی طور پر تقریبا 18 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔مقامی پولیس نے اپنی ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

خوفناک آگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -