سٹیٹ بینک سے متعلق بل کی مخالفت کرینگے،پی ڈی ایم برقرار ہے، رضا ربانی

سٹیٹ بینک سے متعلق بل کی مخالفت کرینگے،پی ڈی ایم برقرار ہے، رضا ربانی

  

کراچی (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے سٹیٹ بینک سے متعلق بل کی پار لیمنٹ میں مخالفت کی جائیگی۔رضا ربانی نے کراچی لیٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نہیں سمجھتا پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے، پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا مجموعہ ہے۔ پچھلے چند دنوں کے واقعات بہت بدقسمت ہیں، ہم ملکی مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھیں گے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا وہ پی ڈی ایم سے الگ ہے، ہر لیڈر کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے۔

رضا ربانی

مزید :

صفحہ اول -