شبقدر بارایسوسی ایشن کے انتخابات یوسف علی خان ایڈوکیٹ صدر  منتخب 

 شبقدر بارایسوسی ایشن کے انتخابات یوسف علی خان ایڈوکیٹ صدر  منتخب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر بارایسوسی ایشن کے انتخابات یوسف علی خان ایڈوکیٹ صدر، سید شکیل احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹیر ی اور ساجد خان ایڈوکیٹ لائبریرین بھاری اکثریت سے منتخب۔ نائب صدر رحم بادشاہ ایڈوکیٹ،جائنٹ سیکریٹری واسیع اللہ خان ایڈوکیٹ،فنانس سیکریٹری عرفان اللہ خان ایڈوکیٹ، پریس سیکریٹری وقاراحمد سرور ایڈوکیٹ پہلے سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے اس سلسلے میں واجد علی خان ایڈوکیٹ نے پرائندڈنگ آفیسر محسن خان ایڈوکیٹ، محمد ارشاد خان ایڈوکیٹ نے الیکشن آفیسر کے خدمات انجام دی۔ انتخابات آزادانہ ماحول میں ہوئے اور کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔28ووٹوں میں سے 27ووٹ پول ہوئے انتخابی نتائج کے مطابق صدارت کے امیدوار یوسف علی خان ایڈوکیٹ نے17ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جنرل سیکرٹیر ی شپ کیلئے سید شکیل احمد ایڈوکیٹ نے19ووٹ جبکہ لائبریرین پر ساجد خان ایڈوکیٹ نے 17ووٹ لیکر بھاری اکثیرت سے منتخب ہو ئے۔ الیکشن سینئر قانونی دان میاں شیر قادر ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہو ئی۔