مردان، ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،آصف اقبال صدر منتخب
مردان(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے،الیکشن نتائج کے مطابق گرینڈ الائنس کے آصف اقبال ڈسٹرکٹ بار کے صدرجبکہ اشرف ہوتی نائب صدر منتخب ہوگئے دیگر عہدیداروں میں محمد یونس مہمند جائنٹ سیکرٹری اور ذوالفقار علی فنانس سیکرٹری چن لئے گئے خیال رہے کہ جنرل سیکرٹری شپ کی نشست پر اقبال مہمند پہلے ہی سے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔