نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،شاہد ریاض صدر منتخب

نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،شاہد ریاض صدر منتخب

  

نوشہرہ (رپورٹ) نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل مسلم لائر فورم، جمعیت لائرز فورم اورملگری وکیلان کے مشترکہ امیدواران شاہد ریاض برکی ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر، شاہ فہد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری جبکہ نائب صدر کامل رحمان خان ایڈووکیٹ اور شہزاد امین ایڈووکیٹ سیکرٹری لابئری منتخب ہو گئے ہیں تفصیلات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021-2022الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عطااللہ جان یڈووکیٹ، اور ممبران ظاہر شاہ آفرید ایڈووکیٹ منعقد ہوا،سہ فریقی اتحاد کے صدارتی امیدوار شاہد ریاض برکی ایڈوکیٹ نے 157 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف امیدوار اعجاز ایڈووکیٹ نے 133ووٹ لیکر دوسر ے نمبر پر رہے اسی طرح جنرل سیکٹری کے لئے شاہ فہد ایڈووکیٹ، نائب کامل رحیم خان، سیکرٹری فنانس سعید احمد خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبری شہزاد امین ایڈووکیٹ منتخب ہوئے۔جبکہ جائنٹ سیکرٹری، اڈیٹر، اسسٹنٹ لائبری بلا مقابلہ منتخب ہوئے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -