گوہر علی جونیئر ایڈوکیٹ درگئی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب

گوہر علی جونیئر ایڈوکیٹ درگئی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ(نمائندہ  پاکستان) درگئی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عہدہ پر کانٹا دار مقابلہ کے بعد گوہر علی جونیئر ایڈوکیٹ 44 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔دیگر عہدہ دارپہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز درگئی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شپ مقابلہ پر گوہر علی جو نیئر ایڈوکیٹ اور ارشد علی ایڈوکیٹ کے درمیان ون ٹوون مقابلہ ہوا جس میں ٹوٹل  70کاسٹ ووٹوں میں گوہر علی نے 44ووٹ حاصل کئے جبکہ ارشد علی ایڈوکیٹ نے25ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔تفصیلات کے مطابق درگئی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2021.22 الیکشن بورڈکے ممبران شفیق احمدایڈوکیٹ، انعام اللہ خان ایڈوکیٹ اور وقار احمدایڈوکیٹ کے زیر نگرانی پرماحول میں ہوئے جس میں ٹوٹل رجسٹرڈ 85ووٹو ں میں 70ووٹ کاسٹ کئے گئے جس میں گوہر علی جو نیئر ایڈوکیٹ 44 ووٹ لیکر درگئی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ صفدر عباس ایڈوکیٹ درگئی بار ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر، فدامحمد ایڈوکیٹ سینئرنائب صدر، صاحبزادہ خان ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری، عمرشہزاد لائبرین اور اسلام خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری پہلے ہی بلا مقابلہ بار ایسوسی ایشن کے عہدہ داران منتخب ہوئے ہیں۔اس موقع پر نومنتخب صدر صفدر عباس ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری گوہرعلی جونیئر ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا پورا اترنے کی کوشش کرینگے اور انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائنگے۔ بار کو چلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتں صرف کرینگے اور ذاتی مفادات کی بجائے بار کے مفاد میں فیصلے کرینگے بار کے مسائل اپنی سینئر وکلاء کے مشاورت سے مشترکہ طور پر کوشش کرینگے۔۔۔