چچا کے گھر چوری کرنے والا ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد

چچا کے گھر چوری کرنے والا ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پھندو کی حدود شاہین مسلم ٹاون میں اپنے سگے چچا کی غیر موجودگی میں اسکے گھر سے چوری میں ملوث ملزم بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے مال مسروقہ ایک لاکھ 65 ہزار روپے، چوری شدہ پستول، ایل سی ڈی اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی نور زمان ولد حکم خان سکنہ شاہین مسلم ٹاون نے تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کیساتھ ٹیکسلا شادی کی تقریب کی غرض سے گیا ہوا تھا جبکہ ان کی غیر موجودگی میں گھر سے نامعلوم چور نقد رقم، پستول اور دیگر گھریلو سامان چوری کرکے لے گیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ایس ایچ او تھانہ پھندو انسپکٹر انعام اللہ اور تفتیشی ٹیم نے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز واقعہ میں ملوث ملزم سلمان ولد گل زمان سکنہ شاہین مسلم ٹاون کو گرفتار کرلیا گیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مال مسروقہ ایک لاکھ 65 ہزار روپے، چوری شدہ پستول، ایل سی ڈی اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -