ایس پی سٹی عتیق شاہ کی کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات

ایس پی سٹی عتیق شاہ کی کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس اقلیتوں کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر کے لئے تمام مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے لیڈیز پولیس، واک تھرو گیٹس اور سنِفر ڈاگز فراہم کئے جائیں گے۔ شہر کی تمام مسیحی عبادت گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔ مقصد مسیحی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی عتیق شاہ نے مسیحی رہنماوں پر مشتمل وفد کے ساتھ خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسیحی افراد کے رہنماوں پر نمائندہ وفد نے ایس پی سٹی عتیق شاہ کے دفتر میں ایسٹر کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی گلبہار رحمت اللہ خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ایس پی سٹی عتیق شاہ نے واضح کیا کہ پشاور شہر میں واقع تمام مسیحی عبادت گاہوں کو آنے والے ایسٹر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر شہر میں واقع تمام چرچز کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا جس کے تحت اے ٹی ایس، بی ڈی یو، سنِفر ڈاگز اور لیڈیز پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جبکہ تمام مسیحی عبادت گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی عبادت گاہوں کی بی ڈی یو کے ذریعے سویپنگ کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی عبادات میں شامل مسیحی افراد اور چرچز کی حفاظت کے لئے تین حصار پر مشتمل سیکیورٹی لیئرز ترتیب دی جائیں گی۔ اس موقع پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے مسیحی عبادت گاہوں اور مذہبی تہواروں کے موقع پر ان کو تحفظ فراہم کرنے پر پشاور پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -