ڈیرہ،آف رود چیلنج جیپ ریس کے مقابلے،دوسرے روز بھی جاری

ڈیرہ،آف رود چیلنج جیپ ریس کے مقابلے،دوسرے روز بھی جاری

  

 ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان آف روڈ چیلنج جیپ ریس2021کے دوسرے روز بھی مقابلہ جات کاسلسلہ جاری،ملک بھر کے متعدد علاقوں سے آئے نامور ڈرائیورز جن میں چولستان جیپ کے ریلی کے فاتح نادر مگسی صاحبزادہ سلطان محمد علی رونی پٹیل،سلمی خان مروت سمیت نے لوکل، سٹاک کیٹگری، ٹرک کار ریسرز کی کیٹگریز کی گاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا۔ شائقین اور عوام کی بڑی تعداد نے سی پیک پر ٹھہر کر جیپ ریس کے مقابلوں کا لطف اٹھایا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت آف روڈ جیپ ریلی  میں باہر سے آنے والے مہمانوں سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ آف روڈ جیپ ریلی ڈیرہ جات کا حصہ تھا کووڈ 19کی وجہ سے باقی کھلیوں کو منسوخ کیا اور جیپ ریلی جو خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار ہونے جا رہی ہے اسکو جاری رکھا کیوں کہ کورونا کے پیش نظر اس میں صرف گاڑی دوڑانے والوں نے حصہ لیا اور وہ بھی کورونا کے ایس او پیز کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اسکو منعقد کیا جا رہا ہے اس کے روح رواں کمشنر ڈیرہ یحیی اخونزادہ ہیں پورے پاکستان سے تقریبا 72 کے قریب افراد اس جیپ ریس میں حصہ لے رہے ہیں اورجیپ ریس کے دنیا کے جو بڑے نام ہیں وہ اس آف روڈ جیپ ریلی کا حصہ ہیں چونکہ ماضی میں ڈیرہ دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس سے انفراسٹرکچر بھی خراب تھا اب بہت جلد سی پیک کھلنے جا رہا ہے تو ڈیرہ اسماعیل خان کی ثقافت اور تفریح مقامات تک پورے پاکستان کی رسائی ممکن ہوگی ڈیرہ جات ڈیرہ کے ماضی کو اجاگر کرے گا اور یہ جیپ ریلی ڈیرہ کے مستقبل کو  ڈیرہ اسماعیل خان میں الحمد للہاس وقت کرونا کے کیسز زیادہ نہیں اس وقت ڈیرہ میں کرونا کے 2 سے 3 فیصد کیسز ہیں۔اور محکمہ صحت کے ساتھ انکو دیکھا جا رہا ہے اور سب سے زیادہ یہ عوام پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کتنی احتیاط کرتے ہیں اگر وہ کرونا کے ایس او پیز سماجی فاصلہ ہاتھ دھونا اور ماسک کا استعمال کرے تو اس عالمی وباء سے بچا جا سکتا ہے۔اگر عوام کی جانب سے احتیاط نہ برتی گئی تو ہم سختی بھی کریں گے جس میں پھر ہمیں بازار کاروبار سکول بند کرنے پڑے گے باقی اضلاع کی بنسبت ڈیرہ اسماعیل خان کے حالات بہت بہتر ہیں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔انکا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے آف روڈجیپ ریس فیسٹیول کاانعقادخوش آئندہے۔لوگوں کو پہلی مرتبہ تفریح کے اس قسم کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔یقینا ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر وترقی میں یہ فیسٹیول بھی اہم کرداراداکرے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔پاک فوج،،انتظامیہ،پولیس، ٹریفک پولیس، بم ڈسپوذل سکواڈ کا عملہ تعینات تھا۔ کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ،پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور،اس موقع پر موجودتھے۔آف روڈ چیلنج ریس کے دوسرے روزبھی مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر شائقین کی بہت بڑی تعداد موجودتھی جودوردراز علاقوں سے بھی آئی تھی اوریہ مقابلے دیکھے۔مقابلوں کے دوران محکمہ سیاحت،ریسکیو1122،محکمہ صحت،ٹی ایم اے،محکمہ پبلک ہیلتھ اورواساکے علاوہ دیگرمحکموں نے اپنا بھرپورکرداراداکیا۔دوسرے روزانتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ترانتظامات کیے گئے تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -