تخت بھائی بار ایسوسی ایشن انتخابات،ڈیموکرٹیک الائنس کی کامیابی

 تخت بھائی بار ایسوسی ایشن انتخابات،ڈیموکرٹیک الائنس کی کامیابی

  

شیرگڑھ (نا مہ نگار)  تخت بھائی بار ایسوسی ایشن تخت بھائی سال 2021/22کے سالانہ الیکشن میں ڈیموکریٹک الائنس نے نائب صدر کے علاوہ کلین سویپ کرلیا ملگری وکیلان کے قمر زمان خان صدر جماعت اسلامی کے فضل واحد جنرل سیکرٹری جبکہ ملگری وکیلان کے فنانس سیکرٹری ابوبکر صدیق نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر دئیے  تفصیلات کے مطابق تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک الائنس اور یونائیٹڈ لائرز فورم کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا الیکشن میں ڈیموکریٹک الائنس کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ 100انکے مدقابل نثار خان مہمند ایڈوکیٹ نے66ووٹ نائب صدر یونائیٹڈ لائرز فورم کے شکیلہ ناز ایڈوکیٹ نے102ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل عرفان خان ایڈوکیٹ نے 63ووٹ جنرل سیکرٹری کے لئے فضل واحد خان ایڈوکیٹ نے85ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدقابل پی ٹی ائی کے ندیم شاہ ایڈوکیٹ نے81ووٹ لیکر ناکام رہے فنانس سیکرٹری کے لئے ملگری وکیلان کے ابوبکر صدیق ایڈوکیٹ نے سب سے زیادہ 117ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی جبکہ ان کے مقابلے میں عرفان علی ایڈوکیٹ نے 48ووٹ لیکر ناکام ہو گئے جسٹس لائرز فورم کے جائنٹ سیکرٹری فواد خان ایڈوکیٹ نے 94ووٹ ان کے مقابلے میں میاں الطاف خان ایڈوکیٹ نے 67ووٹ لیکر ناکام ہو گئے جبکہ جسٹس لائرز فورم کے سیکرٹری لائبریری منصور خان ایڈوکیٹ نے 115ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ ان مدقابل اعجاز خان ایڈوکیٹ نے 50ووٹ کے ساتھ ناکام رہے ملگری وکیلان کے نومنتخب صدر قمر زمان ایڈوکیٹ نے تمام وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح وکلاء برادری کی حقوق کے لئے جہدوجہد کروں گا اور وکلاء برادری کے اعتماد کو کھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچاوں گا اور وکلاء برادری کی حقوق کے لئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کروں گا الیکشن کی نگرانی ممتاز قانون دان پیر فیروز شاہ ایڈوکیٹ نے سرانجام دی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -