حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم عمل ہے،ڈاکٹر ہشام

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم عمل ہے،ڈاکٹر ہشام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود آباد ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے دورہ لکی مروت میں یونین کونسل عبدالخیل کے ملحقہ دیہات چوارخیل، علاول خیل عبدالخیل اور جھنگ خیل میں عوامی اجتماعات اورفاتحہ خوانی کے سلسلے میں منعقدہ  دعائیہ تقاریب میں شرکت کی۔جب کہ جھنگ خیل میں اہم شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔خیبرپختونخواکے وزیر برائے سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سے ضلع لکی مروت کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پچھلے ڈھائی سالوں میں تقریبا گیارہ ارب روپے کی خطیر رقم منظوری کی صرف یہی نہیں بلکہ تفریحی مقام شیخ بدین کی خوبصورتی کے لئے اڑھائی کروڑ روپے کئے گئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے اپنے دور حکومت میں ضلع بنوں کی تعمیر کے لئے 9ارب روپوں کے منصوبے منظور کئے تھے تاہم میں نے بطور صوبائی وزیر ضلع لکی مروت کی تعمیر کے لئے گیارہ ارب روپے کی خطیر رقم منظوری کردی گئی انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی کابینہ میں آپنے ضلع کے لئے زیادہ فنڈ کی منظوری میں وہ سرفہرست ہے جو کہ ضلع لکی مروت کے عوام کی خوش قسمتی ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے پچھلے دو سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائی ہیں اور مزید قومی خزانہ عوامی مسائل اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کے لئے منتخب کیا ہے۔