حکومت ملک پر آئی ایم ایف کو مسلط کرنا چاہتی ہے،خواجہ ہوتی 

حکومت ملک پر آئی ایم ایف کو مسلط کرنا چاہتی ہے،خواجہ ہوتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مردان(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ محمد خان ہوتی مردان نے کہاہے کہ پاکستان کو بیرونی قو توں کے حوالہ کرنے کی مذموم سازشیں ہو رہی ہے اسٹیٹ بینک ترمیم ایکٹ 2021 پاکستان کی خودمختاری گروی رکھنے کا دوسرا نام ہے،جس سے جوہری پروگرام بھی متاثر ہوگاوہ گذشتہ روز مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا کہ اس ایکٹ کا مقصد اسٹیٹ بینک کے اندر سیاسی اثر رسوخ کو ختم کرنا ہے جس سے ملکی معیشت پر خطرناک اثرات مرتب ہونگے تمام سیاسی پارٹیاں سیاست سے بالا تر ہوکر پاکستان بچاؤ تحریک کا آغاز کریں اُنہوں نے کہاکہ غریب عوام پہلے سے دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اس ایکٹ سے غریب عوام پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مکمل اختیار آئی ایم ایف کے پاس چلاجائیگا اور حکومت اس بات کی پابند ہوگی کہ وہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں جس سے سماجی انتشار پیدا ہو جائے گی یہاں تک کہ سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہیں دینے کیلئے بھی پیسے نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ملک پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے طرز پر آئی ایم ایف کو مسلط کرنا چاہتی ہیں موجودہ حکومت مکمل طور پر نا کام ہو چکاہے۔