نوشہرہ،مصرف بانڈہ پولیس کی کارروائی،سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

نوشہرہ،مصرف بانڈہ پولیس کی کارروائی،سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ  مصری بانڈہ پولیس پولیس کی بین الاضلاعی تالہ توڑ گروہ کامیاب کاروائی۔ سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار۔مالمسروقہ برآمد25-02-2021 کو بختیار ساکن زڑہ میانہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ رات کو وہ اپنی دوکان بند کرکے گھر چلا گیاصبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر تقریبا 01 لاکھ روپے کے خورد نوش اور 40 ہزار روپے نقد چوری کرکے لے گئے تھیڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے چوری کے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے DSP اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں علی اکبر خان  SHO مصری بانڈہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتار اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے موجود شواہد سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کرملزمان تک رسائی حاصل کی ملزمان صدام اور ہاروں ساکنان مصری بانڈہ کو گرفتار کر لیا گیا۔نشاندہی پر ملزمان کے حصے کی 50 ہزار روپے برآمد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کا تعلق مردان سے ہیں جنکی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -