ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ ذوالوجی میں پی ایچ ڈی پروگرام کاآغاز

ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ ذوالوجی میں پی ایچ ڈی پروگرام کاآغاز

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ ذوالوجی میں پی ایچ ڈی پروگرام کاآغاز،جامعہ ملاکنڈ کے شعبہ ذوالوجی میں پہلی دفعہ پی ٹی ایس ٹسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو پی ایچ ڈی داخلہ کے لئے انٹرویو کیاگیا، ڈاکٹر اکرام الٰہی، ڈاکٹر ولی خان، ڈاکٹر عطاء اللہ اور ڈاکٹر عبدالرحیم خان پر مشتمل پینل نے امنیدواروں کے انٹرویوز لئے، اس موقع پر شعبہ ذوالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام الٰہی نے شعبہ ذوالوجی جامعہ ملاکنڈ میں پی ایچ ڈی پروگرام کے آغاز اور پہلی دفعہ پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لئے امیدواروں کو انٹرویو کرنے پربھرپور خوشی اور اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئند قراردیاہے، انہوں نے شعبہ ذوالوجی کی بہتری کے لئے مکمل تعاون فراہم کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرگل زمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ شعبے کی مزید بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -