پشاور،نوتھیہ اور سول  کوارٹر میں ناروا لوڈشیڈنگ سے عاجز آگئے 

پشاور،نوتھیہ اور سول  کوارٹر میں ناروا لوڈشیڈنگ سے عاجز آگئے 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور نوتھیہ اور سیول کوارٹرز علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ عوام سخت مشکلات سے دو چار ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا مسلہ موسم گرما سے قبل حل کیا جائے تاکہ گرمیوں میں مشکلات نہ ہو بصورت دیگر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے نوتھی اور سیول کوارٹرز  کے رہاشئیوں نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ابھی موسم گرما شروع بھی نہیں ہوا اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسہ جاری ہے اور علاقہ میں 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی جسکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ طلبہ کو ان لائن تعلیم میں بھی مسائل درپیش ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موسم گرما سے پہلے لوڈشیڈنگ کا مسلہ فوری حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -