حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے:انور حیات

حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے:انور حیات

  

 سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام پی کے 93 نورنگ کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی انور حیات خان نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پچھلے ڈھائی سال سے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے اور اپوزیشن اراکین کو مسلسل فنڈز میں نظر انداز کررہے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز نورنگ کے علاقے بنوں ڈیرہ روڈ سے لیکر میٹھوغزنی خیل تک سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر جے یو آئی ف تحصیل نورنگ کے امیر مولانا اعزازاللہ۔ تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد زرداد،حاجی مشال خان چئیرمین۔گوہر ایوب۔معتبر خان۔ اور قاری رحمت اللہ سمیت دیگر جے یو آئی کے مقامی عہدیدار اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کا ناکام ترین حکومت ہیں جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل کرنے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وزیر اعلی محمود خان اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور پچھلے ڈھائی سالوں میں اپوزیشن اراکین کو فنڈز نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تحصیل سرائے نورنگ سمیت اپوزیشن اراکین کے حلقہ انتخاب کے عوام مختلف قسم کے مسائل کاسامنا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی محمود خان اپوزیشن کے ساتھ چاہئے جتنا ظلم کریں لیکن عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے گریز کریں انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر عمل پیرا ہیں اور آئے روز کسی اپوزیشن پارٹی کے قائدین کے خلاف ناکردہ گناہوں پر جیلوں میں بند کررہے ہیں تاہم ابھی تک نیب کی جانب سے کسی بھی حکومتی وزیر یا رکن کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی حکومت اور نیب گٹھ جوڑ کا زندہ مثال ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -