ٹانک،متاثرین محسود قبائل کا احتجاجی دھرنا وزیر اعلیٰ کے سامنے منتقل کرنے کا فیصلہ

ٹانک،متاثرین محسود قبائل کا احتجاجی دھرنا وزیر اعلیٰ کے سامنے منتقل کرنے کا ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: اپریشنوں سے متاثرہ محسود قبائل وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ آپریشنوں سے متاثرہ محسود قبائل گھروں کے معاوضے نہ دینے پر جاری دھرنے کو  وزیر اعلی ہاؤس پشاور منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، دھرنا تحریک کے سربراہ شیرپاو محسود ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ جنوبی وزیرستان آفس کے سامنے کئی مہینوں سے جاری محسود قبائل کے یو ماسید دھرنے کو پشاور منتقل کرنے کیلئے کل جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹکائی سمیت مختلف علاقوں کے عوام نے یو ماسید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کردیا کوٹکائی سمیت جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے ایک بڑا قافلہ ٹانک میں جاری یو ماسید دھرنے میں شرکت کرے گا ٹانک سے براستہ ڈی آئی خان وزیراعلی ہاوس تک پیدل مارچ اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -