لیگی رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی 

 لیگی رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی 

  

لاہور(نامہ نگار)سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول مرزاکی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ نیب نے آمدنی سے زائد اثاثے قائم کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں خواجہ آصف کو 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا  درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سابق وزیر دفاع اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور نیب کو تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کر دیئے گئے درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف کے خلاف شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا، نیب نے خواجہ آصف سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں کرنی تمام تر ریکارڈ نیب کے پاس ہے احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی،عدالت سے استدعاہے کہ خواجہ آصف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -