درختوں کی غیرقانونی کٹائی پر  جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے  صدر،وزیر اعظم کو خط لکھ دیئے 

درختوں کی غیرقانونی کٹائی پر  جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے  صدر،وزیر اعظم کو خط ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)تونسہ بیراج کے اردگرد درخت کاٹنے پر مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کو چٹھی لکھ دیئے،جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی ہے کہ تونسہ بیراج کے اردگرد غیر قانونی طور پر درخت کاٹے جا رہے ہیں  یہ عمل ماحولیات آلودگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ پرندوں کو بھی بے گھر کردے گا،چٹھی میں باور کرایا گیا کہ دنیا بھر میں درخت کاٹنے پر بھاری جرمانے ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں ایسا کچھ نہیں کیا جاتا اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چٹھی میں مزید کہاہے کہ درخت کاٹنے کے عمل کو  فوری روکا جائے،ایسا نہ کرنے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
خط لکھ

مزید :

صفحہ آخر -