پی ڈی ایم تحریک سے ہٹنے والے زیرو ہو جائیں گے،امیر مقام 

پی ڈی ایم تحریک سے ہٹنے والے زیرو ہو جائیں گے،امیر مقام 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختون خوا کے صدرامیر مقام نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک بائیس کروڑ عوام کی تحریک ہے جو اس تحریک سے ہٹ گئے وہ عوام میں زیرو ہو جائیں گے جو اس تحریک میں شامل رہے وہ عوام کے ہیرو بن جائیں گے وہ ہفتہ این اے 249میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی حمایت کے سلسلے میں کراچی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اور این اے 249سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارڈاکٹرمفتاح اسماعیل، سینئرنائب صدر علی اکبرگجر، سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ناصرالدین محموداور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ن لیگی کارکنان نے امیرمقام کا شاندار استقبال کیااوران کے حق میں نعرے بازی کی۔امیر مقام نے کہا کہ سب کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کراچی پورے پاکستان کا شہر ہے پاکستان بھر کے لوگ یہاں بستے ہیں میں قائدین کا پیغام پہنچانے یہاں آیا ہوں انہوں نے کہا کہ نالائق لوگوں کو غریب کا جینا مشکل کردیا ہے میں مفتاح اسماعیل کا ساتھ دینے والے شیروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم حکومت کی نااہلیوں کو عوام کے سامنے لیکر آئیں ہیں ن لیگ نے امن اور عوام کی فلاح کے لئے کام کیاعوام کو نواز شریف کے کارنامے یاد ہیں ہم عوام دشمن حکومت کو رخصت کرکے رہینگے الیکشن میں جیت مفتاح اسماعیل کی ہی ہوگی ہم جلسے بھی کرینگے اور ریلیاں بھی نکالے گے جو پی ڈی ایم کی تاریخ ہے وہ پاکستان کی تاریخ ہے پی ڈی ایم حکومت کو ہٹا کر ہی دم لیگی۔اس موقع مسلم لیگ (ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امیر مقام نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں تین بار شکست دی ہے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے بھی پی ٹی آئی کو ہرانے کا طریقہ بتائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -