سیالکوٹ کھاریاں موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ طرز پر تعمیر کروانے کی منظوری

سیالکوٹ کھاریاں موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ طرز پر تعمیر کروانے کی ...

  

 اسلام آ باد (آ ئی این پی) پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) نے سیالکوٹ، کھاریاں موٹر وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طریقہ کار پر تعمیر کروانے کی منظور ی دیدی جبکہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے منصوبے کے کامیاب نفاذ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے قومی پروگرام کو تقویت ملے گی اور مستقبل میں نجی پارٹنرشپ کیلئے مز ید لین دین کی راہ ہموار ہوگی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت ہے جس سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہئے، انہوں نے این ایچ اے اور پی تھری اے کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں۔ہفتہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) کے 10 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔بورڈ آف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سیالکوٹ۔ کھاریاں موٹر وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر کروانے کی منظوری دی۔اجلاس میں وفاقی حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت بلڈ، آپریٹ، اور ٹرانسفر کی بنیاد پر تجویز کردہ قومی شاہراہ اتھارٹی کے (69 کلومیٹر طویل 4 لین) سیالکوٹ کھاریاں موٹروے پروجیکٹ کی ورکنگ پیپر اور پریزنٹیشن کا جائزہ لیا گیاجبکہ تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد بورڈ نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے میں موجود کمرشل، فنانشل فزیبیلٹی سٹڈی، لین دین کے طریقہ کار اور پروپوزل پیکیج کی درخوا ست کی بھی منظوری دی۔

سیالکوٹ کھاریاں موٹروے

مزید :

صفحہ آخر -