سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ ہماراحق تھا،شازیہ مری 

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ ہماراحق تھا،شازیہ مری 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا۔شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ میں حزب اختلاف کے ممبران میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلز پارٹی کا جمہوری اور اخلاقی حق ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے لیے سیٹنگ پر ہم نے نہ کوئی الزام لگایا اور نہ تنقید کی۔شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹر میں آزاد گروپ کا حزبِ اختلاف کا حصہ بننا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں حزبِ اختلاف ارکان میں اضافہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیت کے باعث ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -