سہارا آئندہ فلاحی منصوبہ فیصل آباد میں شروع کرے گا، ابرار الحق

سہارا آئندہ فلاحی منصوبہ فیصل آباد میں شروع کرے گا، ابرار الحق

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)سہارا ٹرسٹ فار لائف ملک کے پسماندہ ضلع نارووال میں جدید کینسر ہسپتال کی تعمیر کے بعد اپنا آئندہ فلاحی منصوبہ فیصل آباد میں شروع کرے گا  یہ بات سہارا ٹرسٹ فار لائف اور ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابر ار الحق نے چندہ جمع کرنے کیلئے سرکل کلب میں ایک میوزیکل ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مجوزہ کینسر ہسپتال کے بارے میں بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی سفارش پر اس میں ہر سٹیج کے مریض کو داخلہ ملے گا اور آخری سٹیج کے کینسر کے مریضوں کو بھی داخل کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا  انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ کینسر سے تین لاکھ سے زائد مریض انتقال کرتے ہیں جن کے آخری لمحات کو آسان بنانے کیلئے ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں گی اس سلسلہ میں ایک الگ شعبہ قائم کرنے کے علاوہ جدید ترین مشینری بھی خریدی جائے گی انہوں نے بتایا کہ وہ سہارا کے بورڈ میں فیصل آباد چیمبر کو بھی نمائندگی دینگے تاکہ اِن کے عطیات کی شفافیت کو وہ خود مانیٹر کر سکیں ابرا ر الحق نے اعلان کیا کہ سہارا کے پلیٹ فارم سے آئندہ پراجیکٹ فیصل آباد میں شروع کیا جائے گا  اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر حافظ احتشام جاوید کی درخواست پر شہر کے مخیر لوگوں نے 2کروڑ روپے سے زائد کے عطیات کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے تاجر اور صنعتکار یہاں تعمیر ہونے والے سہارا کے آئندہ پراجیکٹ کیلئے بھی دل کھول کر چندہ دیں گے۔ اس سے قبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے صحت کے شعبہ میں سہارا ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور ابرار الحق کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس میوزیکل ڈنر میں شہر کے سرکردہ تاجروں اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

ابرار الحق

مزید :

صفحہ آخر -